آپ سے ایک وعدہ


Image result for ‫افطار‬‎
میں نصیحت کے طور پر آپ سے ایک وعدہ لینا چاہوں گا کہ وہ شخص جو روزہ نہ رکھے وہ کسی افطار پارٹی میں شامل نہ ہو. یہ چھوٹا سا وعدہ ہے کہ آپ میں سے کسی افطار پارٹی میں وہ آدمی شامل نہ ہو جس کا روزہ نہ ہو.

روزہ رکھنے کا وعدہ تو آپ نے الله سے کیا ہوا ہے، وہ تو الله جانے اور آپ جانو لیکن میرے ساتھ حال میں آپ یہ وعدہ کریں کہ کوئی شخص افطار پارٹی نہ دے جس کا روزہ نہ ہو اور کوئی شخص افطار پارٹی میں شامل نہ ہو جس کا روزہ نہ ہو. الله کے ساتھ اتنے بے باک نہ ہو جاؤ کہ گستاخ بن جاؤ.

گفتگو 18، صفحہ 21 

حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ۔۔۔

No comments:

Post a Comment